یاسمین راشد،محمود الرشید کوجناح ہاؤس حملے کا ذمہ دار قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) کو آگ لگانے کا ذمے دار ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو قرار دے دیا۔
عباد فاروق نے اس سلسلے میں اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے تحریک انصاف کا ٹکٹ بھی واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر لیڈر شپ نے فون کرکے بلوایا اور لبرٹی مارکیٹ بلوا کرکہا گیا کہ کور کمانڈر ہاؤس جاکر آگ لگانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔ میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں۔
