سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سندھ کی نگران کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نگران کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے نگراں صوبائی وزراء میں بریگیڈیئر(ر حارث نواز، مبین جمانی، ایشور لال، محمد یونس ڈھاگا، ڈاکٹر سعد نیاز، خدا بخش مری، ڈاکٹر رعنا حسین، ڈاکٹر جنید شاہ، عمر سومرو اور ارشد ولی محمد شامل تھے۔

قبل ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی سفارش پر گورنر سندھ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 224 کی شق 1(A)کے تحت انہیں نگران صوبائی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دی۔

Back to top button