عمران پر حملہ ،ملزم نویدکے جسمانی ریمانڈمیں 13روز کی توسیع

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے  تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں وزیر آباد کے مقام پر سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کا مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزم نوید کو سخت سکیورٹی حصار میں پیش کیا گیا، ملزم کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سلطان صلاح الدین ریاست کی جانب سے پیش ہوئے، اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

دوران سماعت  انسداد خصوصی عدالت سے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کی مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

دوسری  جانب  ملزم نوید مہر کے خلاف وزیر آباد کے تھانہ سٹی میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کیا گیا، یہ مقدمہ پہلے مقدمے کے 22 روز بعد درج کیا گیا۔ جسکے بعد نوید مہر کیخلاف مقدمات کی تعداد دو ہو گئی ۔ ایک ہی تھانہ میں الگ الگ مقدمے درج ہو چکے ہیں۔

Back to top button