پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ آج

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نکالنے کے حوالے سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس آج ہوگا، فیٹف پاکستان کی جانب سے فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حتمی اعلان سے پہلے فیٹف کی ٹیم فیزیکلی بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہے اور جس پر اُس نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ فیٹف کا اجلاس ٹی راج کمار کی زیر صدارت ہوگا جس میں پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیٹف کی منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے حوالے سے بڑھتی ہوئی نگرانی کے تحت دائرہ اختیار میں فیٹف گرے لسٹ بارے اپ ڈیٹس کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
اجلاس میں شیل کمپنیوں کو غیر قانونی فنڈز کو لانڈر کرنے کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے فائدہ مند ملکیت کی شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی اور عالمی اثاثوں کی وصولی کو بڑھانے کے لیے تجاویز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
