کراچی کے تاجروں کا آج سے رات 8 بجے تک کاروبار کھولنے کا اعلان
کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت کے احکامات کے برعکس آج سے کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کا اعلان کردیا۔
تاجر ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق حکومت سندھ نے 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ تو تاجروں سے رابطہ کیا اور نہ کوئی مطالبہ منظور کیا۔تاجروں نے کہا کہ اگر ہفتے کو انتظامیہ نے دکانیں بند کرانے یا سیل کرنے کی کوشش کی تو وہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔یاد رہےکہ حکومتِ سندھ نے کورونا پابندیوں کے باعث شام 6 بجے تک کاروبار کی اجازت دے رکھی ہے۔