آئی ٹی انقلاب کے باعث تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم آئی ٹی کے انقلاب سے تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں، پاکستان ایک آئیڈل قوم ہے، یہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔
عمران خان نے لاہور میں ٹیکنا پولیس کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم نے 800 ایکٹر کی ویران زمین کو دنیا کے مستقبل کے لیے استعمال کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرونا کے دوران بھی ٹیکنالوجی کمپنیاں فائدہ اٹھا رہی ہیں، ہم آئی ٹی انقلاب سے تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں، پاکستانی ایک آئیڈیل قوم ہے، بدقسمتی سے ہم پیچھے رہ گئے، ہمارے ہمسائے ملک بھارت نے ہم سے پہلے آئی ٹی میں ترقی کی۔
عران خان نے کہا کہ آئی ٹی پارکس اور ٹیکناپولس کا مقصد یہ ہے کہ ہم آئی ٹی سیکٹر کی مدد کریں اور کاروبار میں آسانی پر عمل درآمد کریں، اس سے ہمارے پاس ملازمتوں کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے اپنے ملک میں کبھی برآمدات پر زور نہیں دیا، 1960 میں پاکستان میں کی برآمدات کے مقابلے میں اب ہماری برآمدات کیا ہے، ہمارے پاس جیسے ہی برآمدات بڑھتی ہے تو ڈالرز کی کمی ہوجاتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کے بحران کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کرونا کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا اور جب ہم نے درآمدات کیں تو ہمیں اضافی رقم ادا کرنی پڑی۔

Back to top button