آج کے فیصلے سے ’گڈ ٹو سی یو‘ کی جھلک نظر آتی ہے ، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے  مخصوص نشستون سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں لاڈلوں کی نہیں قانون کی پاسداری ہونی چاہیے۔ ملک میں لاڈلہ ازم ابھی بھی چل رہا ہے، آج کے فیصلے سے ’گڈ ٹو سی یو‘ کی جھلک نظر آتی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے  مخصوص نشستون سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں لاڈلہ ازم ابھی بھی چل رہا ہے،اس وقت الیکشن کمیشن کا سربراہ وہ ہے جس کو عمران خان نے تعینات کیاتھااور کہا تھا کہ وہ بہترین سربراہ ہیں،آج کے فیصلے سے ’گڈ ٹو سی یو‘ کی جھلک نظر نظر آتی ہے، "گڈٹو سی یو” ایک لاڈلے کو کہا گیا تھااور اس کی طویل تاریخ ہے، آج پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیا گیا، اسی عدالت نے کہا تھا کہ پشاور کی بی آر ٹی میں کرپشن ہوئی تو سپریم کورٹ کے بندیال صاحب نے اس فیصلے کو کالعدم دے دیا تھا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلے نا چاہتے ہوئے قبول کیے ہیں اور ان فیصلوں کا سب سے بڑا نقصان بھی ہماری جماعت نےہی اٹھایا ہے تاہم پھر بھی ہم ہر حال میں ہم سمجھتے ہیں کہ قانون کی پاسداری ہونی چاہیےنا کہ لاڈلوں کی ہونی چاہیے،آج کے فیصلے میں بہت چیزیں دیکھی،یہ ابہام سے بھرا فیصلہ ہے،ہماری لیگل ٹیم اس کو دیکھے گی،یہ حقیقت ہے کہ اس فیصلے سے کنفیوژن ہوئی ہے،وفاقی حکومت نظرثانی پر جاتی ہے یا نہیں وہ ان کا صوابدید ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی نے انصاف نہیں مانگا لیکن انہیں ملا،اگر یہی روایت ہے کہ فارن فندنگ کیس میں الیکشن کمیشن نےفیصلہ دیا،اس میں عمران خان نےجھوٹ بولا تو پھر وہ پارٹی کیسی چلتی رہی؟ہم آئین اور قانون کو کہاں چھوڑیں؟عمران خان کے مقدمےکے فیصلےمیرٹ پر ہونے چاہیے،درخواست کسی اورکی تھی اور کسی اور کے حق میں فیصلہ آگیا۔

Back to top button