آرمی چیف کا سعودیہ اور یو اے ای کا سرکاری دورہ

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر برادر  اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب اور یو اے ای 4 سے 10 جنوری تک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کی برادر اسلامی ممالک کی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دو طرفہ امور پر بات ہو گی۔

ادھر  سعودی میڈیا کے مطابق جنرل عاصم منیر نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں سعودی وزیر دفاع نے انہیں پاکستان کا آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات میں دو طرقہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Back to top button