آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کے دورہ کے موقع پر صوبے، بالخصوص کراچی میں سکیورٹی صورتِ حال اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل میں سول انتظامیہ کی معاونت سے متعلق بریفنگ لی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو کراچی میں اربن فلڈنگ سے تحفظ کی کاوشوں اور شہری سہولیات میں بہتری کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کی آپریشنل تیاریوں اور داخلی سلامتی یقینی بنانے کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

قیامِ امن کے لیے سندھ رینجرز کی خدمات اور قربانیوں کے ساتھ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے نفاذ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہم آہنگی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے سندھ پولیس کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی صورتِ حال کی بہتری میں سندھ پولیس کے کردار کو سراہا اور شہدا کے اہل خانہ کو پاک فوج کی ہر ممکن حمایت کا یقین دلایا۔

Back to top button