آرمی چیف کی صدر آصف زرداری سے 2گھنٹے طویل ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی صدر آصف زرداری سے2گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔
ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ملک میں امن وامان کی صورتحال اور سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلے کے محرکات پر بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں تحریک انصاف کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
آرمی چیف ہیلی کاپٹر پر ایوان صدر آئے اور واپس گئے۔
