کترینہ امید سے نہیں،وکی کوشل کی تردید

کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے اہلیہ کے امید کے ہونے کی تردید کردی۔
وکی کوشل کاکہنا تھا کہ کترینہ کی امید سے ہونے کی خبر میں کوئی سچائی نہیں۔
وکی کوشل فلم ’بیڈ نیوز‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔وکی اور انکی اہلیہ کترینہ کیف نےاننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کی تھی۔
وکی سے کترینہ کی سالگرہ کے حوالے سے پلان پوچھا گیا اور کہا گیا کہ وہ گڈ نیوز کب دینگے؟ توکہنا تھا کہ کترینہ کی سالگرہ ایک خصوصی دن ہوتا ہے، پلان یہی ہے کہ کچھ اچھا وقت اکٹھے گزاریں گے۔
