آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں‌ سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولوگراؤنڈ ریفرنس میں شریک چیئرمین آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقررکردی ۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق پیر کے روز کیس کی سماعت شروع کریں گے ، عدالت نے 4 اپریل 2019 کی آخری سماعت میں کیس پیپربکس طلب کیں تھیں۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 کو باعزت طورپربری کر دیا تھا جس کے بعد نیب نے 2014 میں ہی احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا ۔ واضح رہے کہ آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیراعظم ہاوٴس میں پولو گراوٴنڈ تعمیرکروانے کا الزام تھا۔

Back to top button