آصف زمان کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا

حکومت نے کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کےعہدے سے ہٹا دیا۔

وزرات بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسکواش کے سابق پلیئر آصف زمان کو مارچ 2021 میں تین سال کیلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا تھا۔

قبل ازیں یہ عہدہ اختر گھنجیرا کے جانے کے بعد دو سال سے خالی تھا جس پر انٹرویو میں تیسرے نمبر پر آصف زمان کو اس عہدہ پر لگایا گیا تھا۔

Back to top button