آمنہ کی ناکام شادی اور ناکام خودکشی کی کہانی


سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کی بیٹی اور معروف اداکارہ آمنہ حق نے ماڈلنگ کی دنیا چھوڑنے اور اپنی شادی ناکام ہونے کے بعد خودکشی کی ناکام کوشش بھی کی اور اب امریکہ میں اکیلے گمنامی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ آمنہ حق نے کافی عرصہ شوبز انڈسٹری سے غائب رہنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ کافی عمر رسیدہ اور فربہ دکھائی دے رہی ہیں۔
آمنہ ملک کی ان چند معروف ترین سپر ماڈلز میں سے ایک ہیں جنہوں نے پاکستان میں ماڈلنگ انڈسٹری کو بدل کر رکھ دیا تھا۔ انہوں نے تب کی مشہور ماڈلز ونیزہ احمد اور ایمان علی سمیت دیگر کئی معروف ماڈلز کے ساتھ کام کر کے سخت مقابلے کے بعد بطور ایک سپر ماڈل اپنا مقام بنایا اور لوگوں سے خوب داد وصول کرتی رہیں۔
آمنہ نے 2009 میں فیشن ڈیزائنر عمار بلال کیساتھ شادی کر لی جس کے بعد وہ منظر سے غائب ہو گئیں اور گھریلو زندگی گزارنے لگیں۔ 2018 میں آمنہ حق کی اپنے خاوند سے علیحدگی ہوگئی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر نظر آنے لگیں۔آمنہ حق طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں اور شوبز کی چکا چوند سے دور زندگی گزارتی رہی ہیں مگر کچھ عرصے سے انہوں نے سوشل میڈیا کو جوائن کرتے ہوئے اپنے بارے میں سب کو بتانا شروع کر دیا ہے۔ وہ انسٹا گرام پر باقاعدگی کے ساتھ اپنی زندگی کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ اگرچہ اب وہ کافی موٹی اور عمر رسیدہ ہوچکی ہیں لیکن آمنہ حق وہ سپر ماڈل ہیں جنہوں نے تب ماڈلنگ کی دنیا میں نام پیدا کیا جب ریمپ پر واک کرنے کیلئے بھی کوئی تیار نہیں ہوتا تھا۔ شوبز میں ریمپ واک کو متعارف کرانے والی ماڈلز میں آمنہ حق کا نام سب سے آگے ہے، انہوں نے نہ صرف فیشن انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کیا بلکہ دوسری کئی لڑکیوں کیلئے بھی رول ماڈل بنیں۔اس کے بعد شوبز میں ریمپ واک کی اہمیت بہت ذیافہ بڑھ گئی تھی۔ شوبز میں آنے والی لڑکیاں خود کو آمنہ حق کی طرح بہترین ماڈل بنانا چاہتی ہیں ۔شوبز سے کنارہ کرنے والی کئی ماڈلز بعد میں پہچانی نہیں جاتیں جیسا کہ اب آمنہ حق کا معاملہ ہے۔
آمنہ حق کی ایک وجہ شہرت مشہور ڈراما مہندی بھی ہے۔ آمنہ حق نے متعدد معروف میگزینز کے لیے ماڈلنگ کی جن میں شی، لباس، ویزاج، فیشن کلیکشن اور نیوز لائن شامل ہیں۔ انھوں نے لکس اسٹائل کی دنیا کے تین سیزنز کی میزبانی بھی کی۔ آگ ٹی وی کے لیے انہون نے ایک زمانے میں آمنہ حق شو بھی کیا۔ آمنہ نے کئی اردو ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں چاندنی راتیں اور غلام گردش قابل ذکر ہیں۔
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بے پناہ قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال آمنہ حق نے پلاسٹک سرجری کروانے کی غلطی کی جو انہیں بھگتنا پڑی اور اس کے نتیجے میں ان کاچہرہ کشش کھو بیٹھا ۔اسکے بعد انہوں نے خود کشی کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے پلاسٹک سرجری کی طرح ان کی یہ کوشش بھی ناکام ہو گئی۔ آجکل وہ امریکہ میں مقیم ہیں اور اور گمنامی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

Back to top button