اثاثہ جات کیس، نگران وزیراعظم کے مشیراحدچیمہ بری

 احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے ریفرنس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کی بریت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

نیب نے احد چیمہ کے خلاف 2018 میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

Back to top button