احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رخصت مانگ لی

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کی درخواست دیدی۔
ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم انہوں نے مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کیلئے خط لکھا ہے، جج محمد بشیر نے خط اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت قانون و انصاف کو لکھا ہے۔ جج محمد بشیر کا لکھا گیا خط ہائیکورٹ اور وزارت قانون و انصاف کو موصول بھی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپنے خط احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے لکھا ہے کہ طبعیت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا لہذا ریٹائرمنٹ تک چھٹی منظور کی جائے۔
