احسان مانی کو آئی سی سی چیئرمین شپ کی پیشکش

‏پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیئرمین شپ کی پیشکش کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے مالی معاملات اور اندرونی اختلافات کو ختم کرنے کےلیے احسان مانی کو آئی سی سی کا چیئرمین بنانے کی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں۔
کووڈ 19 کے بعد آئی سی سی ایونٹس کے انعقاد میں مشکلات اور چیئرمین شپ کےلیے اختلافات نمٹانے کےلیے متعدد اراکین نے چیئرمین پی سی بی کے نام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے بورڈ اراکین احسان مانی جیسے تجربہ کار شخص کو چیئرمین بنانے کے خواہش مند ہیں اور انہوں نے احسان مانی کو معاملات سنبھالنے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے روڈ میپ 10 جون کو ٹیلی کانفرنس میں طے کیا جائے گا، احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور وہ آئی سی سی کے معاملات کو بڑے اچھے انداز میں سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button