اداکارعمران عباس کیلئے عائزہ خان بہترین ساتھی اداکارہ

ناموراداکارہ عائزہ خان اس وقت دو مقبول ڈراموں میں کام کررہی ہیں جن میں ایک ‘میرے پاس تم ہو’ ہے اور دوسرا ‘تھوڑا سا حق’ اور یہ دونوں ڈرامے ہی کامیاب ثابت ہورہے ہیں۔تھوڑا سا حق ڈرامے میں عائزہ خان کے ساتھ عمران عباس نے مرکزی کردار نبھایا اور اب ان دونوں نے اس ڈرامے کی شوٹنگ بھی ختم کرلی جس کے بعد عمران عباس نے انسٹاگرام پر عائزہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرکے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘آپ میری سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں پھر چاہے وہ تم کون پیا ہو، محبت تم سے نفرت ہے، کوئی چاند رکھ یا پھر تھوڑا سا حق ڈراما ہو، ایک اور پروجیکٹ کو مکمل کرلیا لیکن بہت سے ہنسی مذاق کے ساتھ اور ایک دوسرے کو بیوقوف بنانا، میں آپ کے لیے بھی یہی کہوں گا کہ یقیناً آپ ایک بہترین اداکارہ ہیں جسے بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ نوازا گیا، اللہ آپ کو مزید کامیابی دے’۔
عائزہ خان نے بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ‘لیکن مجھ سے امید نہ رکھنا کے میں تمہیں سراہوں گی’۔
5e1be7843c330ایک اور کمنٹ میں اداکارہ نے عمران عباس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘حقیقتاً بات کروں تو تم ہمیشہ سے میرے پسندیدہ ساتھی اداکار ہو اور میرا بہترین دوست بننے کے لیے تمہیں مبارک ہو’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button