اداکارہ ایمن سلیم نے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا

اپنے پہلے ہی ڈرامے سے مقبولیت پانے والی پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے سوشل میڈیا پر خود کو مزید فعال کرتے ہوئے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بنالیا۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘ میں ٹوئٹر کی دنیا میں قدم رکھنے پر بہت پرجوش ہوں’۔

اداکارہ ایمن سلیم نے بتایا کہ انہوں نے مداحوں سے رابطے اور اپنے تجربات بیان کرنے کے لیے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ ان کا واحد آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اور اس کے علاوہ ان کے نام سے منسوب دیگر ٹوئٹر اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

انہوں نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ‘ہیلو ٹوئٹر! اور انہوں نے کہا تھا کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا، اوہ رکو وہ تو میں تھی’۔

Back to top button