اداکارہ صبا قمر نے اپنے جیون ساتھی بارے اعلان کر دیا


پاکستانی فلم انڈسٹری میں نام بنانے والی معروف اداکارہ صبا قمر نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ جلد شادی کرنے جا رہی ہیں اور ان کے شوہر بیرون ملک مقیم ہیں۔ صبا قمر نے یہ ہوشربا انکشاف بھی کیا کہ اگر شادی کرنے کیلئے انہیں شوبز انڈسٹری کو چھوڑنا پڑا تو دیر نہیں لگائیں گی۔ایک سوال پر صبا قمر نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ایک شخص کو پا کر خوش ہوں، وہ بیرون ملک رہتے ہیں اور الحمدللہ مسلمان ہیں، ابھی شادی طے نہیں ہوئی لیکن ہم جلد ہی شادی کر لیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج کرنا میرا خواب ہے۔

صبا قمر نے ایک سوال پر کہا کہ شادی کے بعد میں اداکاری جاری نہیں رکھوں گی، اگر مجھے اپنے شریک حیات کے لیے کیریئر کو الوداع کرنا پڑا تو میں کروں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں فوچیا میگزین کو انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ان کے خیال میں محبت ہوتی ہی غیر مشروط ہے اور اگر جس محبت میں پیار کے بدلے پیار جیسی شرائط ہوجائیں وہ عشق نہیں ہوتا، جن لوگوں کے پاس زندگی کی ضرورت کی تمام چیزیں موجود ہوں، ان کے لیے بڑی بڑی چیزیں اہمیت نہیں رکھتیں، اس لیے ایسے لوگوں کے لیے بعض اوقات انتہائی چھوٹی چیزیں اہم بن جاتی ہیں، جیسے کسی کو پھول دینا یا کسی کی پسند کی چائے بنا کر دینا۔

صبا قمر نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وہ تب حیران رہ گئی تھیں جب انہیں پسند کی شادی کرنے والے ایک مرد نے شادی کے کچھ عرصے بعد ہی شادی کی پیشکش کر دی تھی لہذا میں سوچنے پر مجبور ہو گئی کہ پسند کی شادی کرنے والے لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے؟ اداکارہ نے لومیرج کے بعد شادی کی پیشکش کرنے والے اس شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی واضح کیا کہ پیش کش کو قبول کیا یا نہیں؟

Back to top button