اداکارہ طوبیٰ انور کو خواتین سے کیا گلہ ہے؟

معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے کہ عام طور پر خواتین لڑکیوں کی خوبصورتی کی تعریف کرنے سے عاری ہوتی ہیں جبکہ مرد ہی بہتر انداز سے خوبصورتی کی تعریف کرتے ہیں۔طوبیٰ انور نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’’مذاق رات‘‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگ انہیں ان کی آواز اور آنکھوں کی وجہ سے بھی پہنچان لیتے ہیں، کہ جب وہ گھر سے ماسک یا نقاب پہن کر نکلتی ہیں تو لوگ انہیں ان کی آنکھوں اور آواز سے بھی پہچان لیتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ایک شخص نے انہیں کہا کہ وہ کوئی بھی شخص اداکارہ کی آنکھوں میں آنکھیں ملا کر ان سے جھوٹ نہیں بول سکتا، کیوںکہ ان کی آنکھیں بہت گہری ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ ان کے اندر کی باتیں بھی جان لیں گی اور وہ روح میں اتر جائیں گی۔طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی جانب سے اپنی تعریف کی باتیں یاد نہیں رکھتیں اور خواتین کی تعریفوں کی باتیں یاد بھی نہیں رکھنی چاہئے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عام طور پر خواتین خوبصورت لڑکیوں یا عورتوں کی تعریفیں نہیں کرتیں اور اگر کرتی بھی ہیں تو بہت کم کرتی ہیں، خواتین کی جانب سے عورتوں کی تعریف نہ کیے جانے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے لیکن بہت کم خواتین دوسری عورتوں کی تعریفیں کرتی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جب کوئی خاتون کسی عورت کی خوبصورتی کی تعریف کرتی ہے تو وہ تعریف کسی اور طرح کی ہوتی ہے جبکہ مرد کی تعریف کی تشریح اور انداز مختلف ہوتا ہے، وہ ان خواتین میں سے نہیں ہیں جو خوبصورت عورتوں کی تعریفیں کرنے سے گریز کرتی ہیں بلکہ وہ کھل کر خوبصورتی کی تعریف کرتی ہیں۔

Back to top button