اداکارہ مائرہ خان نے شمعون عباسی کو بڑا بھائی قرار دیدیا

اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار شمعون عباسی کے ساتھ تعلقات کی افواہیں گرم ہونے پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ شمعون عباسی میرے بھائی بھائیوں کی طرح ہیں جن کو ہر مشکل وقت میں مدد کے لیے بلاتی ہوں، ہم نے کئی پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔
یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کم عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کے جوہر دیکھانے والی مائرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شمعون عباسی کے ساتھ کئی پراجیکٹس پر ایک ساتھ کام کیا ہے، جس میں قابیل اور دادل شامل ہیں جبکہ مزید او پراجیکٹس آنا باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمعون ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ اگر میں مشکل میں ہوں تو فون کرتی ہوں اور وہ میرے لیے ٹائم نکالتے ہیں، مجھے اس کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ ہماری ایک بہترین کیمسٹری ہے۔
مائرہ نے کہا کہ اگر آپ ہمارے کرداروں کو قابیل اور دادل میں دیکھیں تو میرے دونوں کردار شمعون کے بلکل برعکس ہیں لیکن سکرین پر ہم لوگوں کو بہترین کیمسٹری دیتے ہیں، شاید اسی لیے ایک ساتھ کاسٹ کیے جاتے ہیں۔
ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان بھی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور 2019 سے ان کی دوسری شادی کی افواہیں ہیں۔
ابتدائی طور پر ماہرہ خان کی سلیم کریم نامی کاروباری شخص سے منگنی کی افواہیں پھیلی تھیں، جس پر اداکارہ نے 2019 میں ہی واضح کیا تھا کہ ان کی تاحال منگنی نہیں ہوئی بعد ازاں جون 2020 میں ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کو انسٹاگرام پر انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ان کے تعلقات ’سلیم‘ نامی شخص سے ہیں اور مستقبل میں وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
تاہم ماہرہ خان نے اس وقت یہ واضح نہیں کیا تھا کہ دونوں کب تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں اور حال ہی میں ایک مداح نے ان سے خفیہ شادی سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے مذکورہ معاملے پر وضاحت کی، ماہرہ خان نے واضح کیا کہ انہوں نے کوئی خفیہ شادی نہیں کی اور یہ کہ وہ جب بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی تو سب کو معلوم ہوجائے گا۔
