اداکارہ ماورا حسین کو کرکٹ کا جنون کیوں ہے؟

عام طور پر پاکستانی لڑکیاں کرکٹ کی دنیا سے دور ہی رہتی ہیں، لیکن اداکارہ ماورا حسین نے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کرکٹ سے جنون کی حد تک لگائو رکھتی ہیں، اور ورلڈ کپ قریب آتے ہی وہ باقاعدگی سے میچز دیکھتی ہیں۔ ماورا حسین نے کہا کہ مرد یہ سمجھنا چھوڑ دیں کہ لڑکیوں کو کرکٹ سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوتا، ایسے لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ خواتین کو کرکٹ سے متعلق سب کچھ معلوم ہوتا ہے۔

اداکارہ نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرتے ہوئے اس پر پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے خود سے متعلق کئی باتوں سے پردہ اٹھایا۔ماورا کی جانب سے یوٹیوب چینل لانچ کیے جانے کے فوری بعد ہزاروں افراد نے اسے سبسکرائب کیا جبکہ ہزاروں افراد نے ان کی پہلی ویڈیو بھی دیکھی، جب وہ 7 سال کی تھیں تو ان پر کتوں نے حملہ کردیا تھا، جس وجہ سے وہ سالہا سال تک کتوں سے ڈرتی رہیں، مگر اب انہیں کتوں سے کوئی ڈر نہیں لگتا اور انہوں نے حال ہی میں ایک کتے کو پالنا بھی شروع کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بلیاں بہت پسند ہیں جبکہ ان کی آج تک کی سب سے اچھی کامیابی ان کی جانب سے اپنا گھر خریدنا ہے، انہیں متعدد زبانوں پر دسترس حاصل ہے اور وہ سندھی اور پشتو زبان مکمل سمجھ لیتی ہیں مگر سندھی بولنے میں انہیں تھوڑی سی مشکل پیش آتی ہے جبکہ پشتو، پنجابی، اردو اور انگریزی روانی میں بولتی ہیں۔

ماورا حسین نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے سب سے زیادہ نمبر اردو کے مضمون میں آئے تھے جبکہ ان کی زمانہ طالب علمی کی سب سے خوشی والی بات ان کا ہیڈ گرل بننا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو کبھی کسی ناکامی یا موقع نہ ملنے پر مایوس نہیں ہونا چاہئے، کیوںکہ بعض اوقات موقع نہ ملنے سے ہی انسان کے لیے دوسرے راستے کھلتے ہیں۔ انہوں نے مثال دی کہ وہ آرمی میڈیکل کالج میں پڑھنا چاہتی تھیں مگر انہیں وہاں داخلہ نہیں ملا، جس وجہ سے انہیں 17 برس کی عمر میں شدید صدمہ پہنچا لیکن اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ اداکارہ نہ بن پاتیں۔

ماورا نے بتایا کہ آرمی میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ملنے کے بعد ہی وہ اداکارہ بنیں اور انتہائی کم عمری میں کام کا آغاز کیا اور ایک کامیاب زندگی گزارنے لگیں، ویڈیو میں بتایا کہ انہیں کرکٹ سے متعلق جنون کی حد تک عشق ہے، انہیں نہ صرف اپنی قومی کرکٹ بلکہ غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے نام بھی آتے ہیں اور وہ کھیل سے متعلق بہت ساری چیزیں جانتی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے دنیا کو پیغام دیا کہ وہ یہ سمجھنا چھوڑ دیں کہ لڑکیوں کو کرکٹ سے متعلق کچھ معلوم نہی ہوتا۔ اداکارہ نے کہا کہ جیسے جیسے ورلڈ کپ آتا ہے، ویسے ویسے لڑکیوں کو کرکٹ سے متعلق سب معلوم ہو جاتا ہے اور انہیں ویسے بھی کھیل سے متعلق پوری معلومات ہوتی ہے، اس لیے یہ سمجھنا غلط ہے کہ لڑکیوں کو کرکٹ کا کچھ علم نہیں ہوتا۔

Back to top button