اداکارہ ماورہ حسین نے سب سے بڑی خواہش پوری کرلی

اداکارہ ماورہ حسین نے پہلی مرتبہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے، جو انکی زندگی کی سب سے بڑی خواہش تھی۔ ماورہ حسین سے قبل کئی پاکستانی آواز سٹارز عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ ماورہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مقدس مقامات کی زیارت اور وہاں عبادت کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش تھی جو اب پوری ہو چکی ہے۔ اداکارہ نے مقدس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی والدہ کی ہمراہ میں ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کی تکمیل ہوئی، جس پر وہ خدا کا شکر ادا کرتی ہیں۔ ماورہ حسین نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی بھی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور بتایا کہ عمرہ حاصل کرنے کے بعد وہ مکمل طور پر پرسکون ہو گئی ہیں اور اب انہیں کوئی ذہنی پریشانی درپیش نہیں۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں عمرے کی ادائی کے دوران کئی بہترین شخصیات ملیں، جنہیں وہ اب زندگی بھر نہیں بھلا پائیں گی اور ان کے چہروں کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ شوبز سٹار نے بتایا کہ انہیں عمرے کے دوران چند بہترین شخصیات ملیں جنہوں نے انہیں بہت اچھی معلومات دیں اور گائیڈ کیا کہ انہیں کون کون سے مقدس مقامات دیکھنے چاہئیں اور کس طرح اور کہاں کہاں عبادت کرنی چاہئے۔ انہوں نے عمرے کی دوران خود کو گائیڈ کرنے والے افراد مداحوں اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دوسری جانب ماورہ حسین کی عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز پر شوبز شخصیات سمیت اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
