’’اداکارہ ماہرہ خان کی شہزادہ سلیم سے شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ‘‘

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی شادی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، جہاں ان کے ’’شہزادہ سلیم‘‘ کے ساتھ مناظر کو خوب سراہا جا رہا ہے، تو وہیں ان کے لباس اور شادی کے مقام کی بھی خوب تعریفیں سننے کو مل رہی ہیں۔شادی کی تقریب کی پہلی جھلک دیکھنے کے بعد مداح یہ بھی جاننا چاہ رہے تھے کہ یہ دیو مالائی داستان جیسی تقریب آخر منعقد کہاں کی گئی۔ اس تقریب کے انتظامات سے نہ صرف جوڑے کا جمالیاتی ذوق جھلک رہا تھا بلکہ دلہا کا ماہرہ کو دلہن کے روپ میں دیکھنے کے بعد جذباتی انداز میں آبدیدہ ہونا بھی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا رہا۔سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کرشنا کماری نے ماہرہ خان کی شادی شدہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دلی مبارک باد ماہرہ، خواشگوار شادی شدہ زندگی کے لیے نیک تمنائیں۔ماہرہ خان کی شادی کی ویڈیوز ان کی منیجر نے اتوار کی شب انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوگئی، ماہرہ کی شادی ان کے قریبی دوست سلیم کریم سے ہوئی ہے، ماہرہ گزشتہ روز سے ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ہانیہ نے ایکس پر ماہرہ خان کی تصویر شیئر کی اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کاش لوگ اس تصویر کی خوبصورتی کو سمجھ سکیں۔ ماہرہ خان نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کیا ہے چاہے وہ انکا بلاگ پیج ہو یا پھر شادی کا اسٹیج انہوں نے مثالی کام کیا ہے۔ایک اور ایکس صارف ثوبیہ نے ماہرہ خان کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور لکھا کہ ماہرہ کا شادی کے اسٹیج پہ آنا اورنکاح کے دوران ساتھ بیٹھنا بہت خوبصورت ہے۔ایک اور صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ بہت قیمتی لمحہ ہے، خواتین محبت میں دوسرے موقعے اور خوش رہنے کی مستحق ہیں۔زی چوہدری نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں یہ ویڈیو دیکھ کر نہ چاہتے ہوئے بھی رونے لگ گیا ہوں، صارفین کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ خوبصورت منظر شاید ہی کوئی اور ہوگا،گزشتہ سال ماہرہ خان نے ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سلیم کریم سے تعلقات کی تصدیق کی تھی، اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ہاں شاید مجھے محبت ہوگئی ہے، لیکن میں اتنی آسانی سے اس حوالے سے بات نہیں کرسکتی کیوںکہ میں بہت شرمیلی ہوں، ماہرہ نے بتایا کہ ہوسکتا ہے آپ ان کو جانتی ہوں لیکن ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔اس کے علاوہ ماہرہ خان سٹیج کی جانب بڑھتے ہوئے اپنے شوہر سلیم کریم کا ہاتھ تھامتی ہیں اور دونوں رقص بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں، اس کے علاوہ ماہرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک اور دلکش تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’بسم اللہ، شكر الحمدللہ۔‘ تصاویر اور ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں اور ساتھی اداکاروں سمیت بھارتی اداکاروں نے بھی ماہرہ خان کو شادی کی مبارک باد بھی دی۔ اداکارہ سونم کپور اور مونی رائے نے ماہرہ خان کو مبارک دیتے ہوئے نیا سفر شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کیا، واضح رہے کہ ماہرہ خان کی 2007 میں علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی، جو 2015 میں ختم ہو گئی تھی۔

Back to top button