ویرات کوہلی سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر کیوں آ گئے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے چھوٹے ٹی وی اشتہار پر جلوہ گر ہونے پر مداحوں کی بڑی تعداد ناراض ہوگئی اور بولی کہ ویرات کے لیے یہ مثال درست ثابت ہوتی ہے کہ ’’پیسے کیلئے کچھ بھی کریںگے‘‘سابق بھارتی کپتان کوہلی انسٹا گرام پر بلاشبہ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے بھارتی کرکٹر ہیں یہی وجہ ہے کہ مقامی برانڈز کے ساتھ انٹرنیشنل برانڈز کی بھی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ان کے اشتہارات میں ویرات کوہلی کو فیچر کیا جائے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل دنیا بھر کے کھلاڑی مختلف اشتہارات کے لیے ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ اسی حوالے سے ویرات کوہلی کا بھی ایک اشتہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیر بحث ہے، اشتہار میں ویرات کوہلی کو ایک مقامی برانڈ ٹو یم کے اسنکیس کی پروموشن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس سے قبل ویرات کوہلی کو معروف انٹرنیشنل برانڈز کے اشتہار میں دیکھا گیا تھا۔ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مختلف رد عمل سامنے آیا ، کسی نے ایکٹنگ کی تعریف کی تو کسی نے سوال پوچھا کہ آخر کیا مجبوری تھی کہ ویرات کوہلی کو ایک انتہائی لوکل برانڈ کی تشہیری مہم کا حصہ بننا پڑا، اسی حوالے سے صحافی فہیم پٹیل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا اس ویڈیو کو دیکھ کر سرفراز احمد کا چوکے والا اشتہار یاد آ گیا۔ بندہ کتنا بھی مشہور ہو جائے، پیسے کے لیے کچھ بھی کرے گا والی بات ٹھیک ہی ثابت ہوتی ہے۔ایک صارف نے ویرات کوہلی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ویرات کوہلی کی اداکاری بالی وڈ کے بہت سے اداکاروں سے بہتر ہے، ایک اور صارف نے لکھا ویرات کوہلی ایک اچھے اداکار بھی ہیں جبکہ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا بھائی صاحب یہ بہت فنی تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے تقریباً 11 اعشاریہ 45 کروڑ روپے کی رقم موصول کرتے ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے اس خبر کی سختی سے تردید کر دی تھی۔
