اداکارہ میرا نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر بنا دیا

 پاکستانی اداکارہ میرا نے اولمپکس کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے ارشد ندیم کو کرکٹر بنا دیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ  ارشد ندیم نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ان کی محنت نظر آ رہی تھی۔ انہوں نے بہت ایمانداری سے کھیلا۔ حکومت کو ہمارے ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں میں موجود ہیروز اور ہماری کرکٹ کے ہیروز جو پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 4 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور ٹوکیو اولمپکس میں اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔

Back to top button