اداکارہ نتاشا علی کی والدہ دو سال تک ناراض کیوں رہیں؟

ریئلٹی شو ’’تماشا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے 9ویں جماعت سے ہی اداکاری شروع کر دی تھی جس کی وجہ سے ان کی والدہ دو سال تک ناراض رہی تھیں۔نتاشا علی نے ماضی کے کئی نامور ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں ’ڈولی کی آئے گی بارات‘، ’آزرکی آئے گی بارات‘ شامل ہیں جس کے بعد اداکارہ ٹی وی ڈراموں میں کم دکھائی دینے لگیں تاہم حال ہی میں پاکستانی ریئلٹی شو ’تماشا‘ سے وہ ایک بار پھر مشہور ہوئی ہیں۔انہوں نے مزاحیہ پروگرام ’’حد کر دی‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور دیگر پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ جب میں کام کے سلسلے میں کراچی شفٹ ہوئی تو والدہ نے دیکھا کہ میں اکیلے رہ کر بھی اچھے طریقے سے کام کر رہی ہوں، جس کے بعد امی مان گئیں لیکن انہیں راضی کرنے میں بہت وقت لگا، ان کی شادی لاک ڈاؤن میں ہوئی تھی۔اداکارہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی سادگی سے شادی ہوئی تھی، حالات یہاں تک پہنچ گئے تھے کہ میرے نکاح کے 10 دن بعد شادی کا فوٹوشوٹ کروایا، یاد رہے کہ نتاشا نے جون 2023 کو اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘‘ میں شرکت کرتے بتایا تھا کہ چھوٹی عمر میں اداکاری شروع کرنے کی وجہ سے کافی مشکل ہوئی، بس مجھے بہت شوق تھا کہ اداکارہ بنوں اور یہ شوق عظمیٰ گیلانی، فریال گوہر، شگفتہ اعجاز کے ڈرامے دیکھ کر ہوا تھا۔

Back to top button