وسیم اکرم کو بھارت میں ’’کراچی بریانی‘‘ کی یاد کیوں آنے لگی؟

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم جو آج کل ورلڈ کپ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں، جہاں حیدرآبادی بریانی کے خوب چرچے ہیں کیونکہ پاکستانی ٹیم بھی حیدرآباد میں قیام کر رہی ہے لیکن اس موقع پر وسیم اکرم نے چوکا لگاتے ہوئے بھارتیوں کو کراچی بریانی کی بھی خوب یاد دلائی۔قومی کرکٹ ٹیم اس وقت کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں موجود ہے جہاں وہ آج راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیدرلینڈ کے مدمقابل ہوں گی، قومی ٹیم ایک ہفتے قبل بھارت پہنچی تھی جس کے بعد قومی کرکٹرز مقامی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے تھے، کھلاڑیوں نے حیدرآباد دکن کی مشہور بریانی بھی کھائی۔اسی حوالے سے شاداب خان نے ورلڈ کپ وارم اپ میچ کے دوران خراب فیلڈنگ کے لیے مذاقاً ’حیدرآبادی بریانی‘ کو مورد الزام ٹھہرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی، مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ’ہم روزانہ حیدر آبادی بریانی کھا رہے ہیں، شاید اسی لیے گراؤنڈ میں لڑکے تھوڑی سست ہوگئے ہیں، یہی نہیں بلکہ بابر اعظم سے حیدرآبادی اور کراچی کی بریانی کے درمیان موازنہ کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ دونوں اچھی ہیں لیکن حیدرآباد کی بریانی میں زیادہ مرچ مسالحے ہیں۔بات یہاں ختم نہیں ہوئی، پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور لیجنڈ وسیم اکرم بھی حیدرآبادی اور کراچی کی بریانی کے بارے اپنی رائے دیے بنا نہ رہ سکے، سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’حیدرآبادی بریانی میں نے کھائی ہوئی ہے، یقیناً شعیب ملک کو زیادہ تجربہ ہوگا، اپنے دونوں ہاتھ جوڑتے ہوئے بھارتی مداحوں سے کہا کہ ’میرے انڈین دوستوں، ناراض مت ہونا، میں سچ بات کر رہا ہوں کہ کراچی کی بریانی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ حیدرآباد کی مشہور بریانی ڈرائی (خشک) ہے، اس کا ذائقہ پلاؤ جیسا ہے جس پر شعیب ملک نے ہنستے ہوئے کہا کہ حیدرآبادی بریانی کا مسالحہ نیچے ہوتا ہے، آپ نے اوپر والے چاول کھائے ہوں گے۔

Back to top button