ڈرامہ سیریل ’’مائی ری‘‘ تنقید کی زد میں کیوں ہے؟

ڈرامہ سیریل ’’مائی ری‘‘ جہاں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے وہیں اس کے کرداروں پر سوشل میڈیا پر اکثر تنقید بھی جاری رہتی ہے، ڈرامے میں کم عمر ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ وہ حساس ذہنیت کی مالک ہیں اور ’مائی ری‘ میں ان کے کردار پر تنقید کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی۔انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے ان پر مزاحیہ میمز تو بنالیں لیکن انہیں اس بات کا احساس نہیں کہ ان کی میمز کا دوسروں پر کیا اثر ہوتا ہے، عینا آصف کا کہنا تھا کہ میمز بنانا آسان ہے لیکن جب پر وہ بنتی ہیں، ان کی جانب سے ان کا سامنا کرنا مشکل ہوتا ہے، ان پر تنقید کی گئی کہ انہیں کم عمر ہونے کے باوجود ڈرامے میں 20 سالہ لڑکی کے طور پر کیوں دکھایا گیا؟عینا آصف نے کہا کہ ان کی عمر 15 سال ہو چکی ہے اور وہ ’مائی ری‘ ڈرامے کی 20 سالہ عینی کے کردار کو اچھی طرح سمجھتی ہیں اور اسی طرح لوگوں کو بھی سمجھنا چاہئے کہ ڈرامے کو چائلڈ میریج کے موضوع پر بنایا گیا تھا، اس لیے کم عمر اداکارہ کو دکھانا لازمی تھا۔سوشل میڈیا پر اپنے کردار اور اداکاری کی وجہ سے ہونے والی تنقید نے ان کی ذہنی صحت کو متاثر کیا۔اداکارہ کے مطابق وہ اب جلد ہی اسکرین پر دکھائی نہیں دیں گی، اب ان کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں، جس کے بعد وہ کچھ ٹیسٹس دیں گی، اس لیے وہ اب کسی پروجیکٹ میں نظر نہیں آئیں گی۔دوسری طرف نجی ڈرامہ سیریل ’’مائی ری‘‘ کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں، یہ ڈرامہ روزانہ لاکھوں ویوز حاصل کر رہا ہے۔ مائی ری کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ اس کی جاندار کہانی اور مضبوط کردارہیں۔ ڈرامہ میں بہت سے کردار ایسے ہیں جو اپنی اداکاری کی بدولت خوب نام کما رہے ہیں، ان میں حبیب اور راحیلہ 2 ایسے کردار ہیں جنہیں ڈرامہ کے آغاز سے ہی منفی سوچ کا حامل دکھایا گیا ہے۔ان دونوں نے مل کر عائشہ، عینی اور فاخر ہی نہیں بلکہ ڈرامہ میں دکھائے گئے ہر کردار کی زندگی اجیرن کی ہوئی تھی تاہم حال ہی میں پیش کی گئی مائی ری کی 62ویں قسط میں قدرت نے اس جوڑی کو ان کے برے کاموں کی سزا دی اور ان سے ان کی اولاد چھین لی۔ غم سے نڈھال حبیب کو جب اپنی بیوی کی کارستانیوں کا پتا چلا تو اس نے راحیلہ کو فوراً طلاق دے دی۔حبیب اور راحیلہ کے ساتھ جو ہوا اور خصوصاً راحیلہ کی طلاق کو شائقین نے اس قدر پسند کیا گویا وہ مدتوں سے اس کی دعا کر رہے تھے۔ مائی ری کی حالیہ قسط نشر ہونے کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر راحیلہ کے ساتھ ہونے والے سلوک پر اطمینان کا اظہار کیا اور جی بھر کے راحیلہ پر اپنی بھڑاس نکالی، صارف اجمل مغل نے لکھا، ’آخر کار راحیلہ کا اصل چہرہ دیکھ لیا، ٹکلا پولیس کا شکریہ۔ ایک اور صارف نے لکھا، ’یہ وہ قسط تھی جس میں ہم راحیلہ اور عینی کے والد کو دیکھنا چاہتے تھے لیکن یہ وسط عینی اور فاخر کے سینز سے بھری پڑی تھی۔ صارف انس خان نے کہا کہ پہلی بار ہوا ہے کہ ہم راحیلہ اور حبیب کو الگ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
—–
