ٹک ٹاکر ذولقرنین انٹرنیشنل ہوٹل کے مالک بن گئے؟

معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں ایک ہوٹل خرید کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے، کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر ان دنوں تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جہاں اُنہوں نے اپنے نئے کاروباری اقدام سے متعلق انکشاف کیا، ٹک ٹاکر جوڑی نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں بتایا کہ تھائی لینڈ کے جزیرے پھوکیت پر ہوٹل خرید لیا ہے۔ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ ہم ملائیشیا سے واپس پاکستان جانے کے بجائے تھائی لینڈ آگئے کیونکہ ہم نے ہوٹل کے دستاویزاتی کام اور تزئین و آرائش سے متعلق دیگر کام مکمل کروانے تھے، مزید کہا کہ ‘ہم نے کچھ ماہ قبل ہی یہ ہوٹل خریدا ہے، ہمارا ہوٹل تین منزلوں پر مشتمل ہے جس کے فی الحال سارے کمرے بُک ہیں۔ ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘برائے مہربانی ہمارے کاروبار کی برکت اور ترقی کے لیے دعا کریں۔واضح رہے کہ 2021 میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نکاح ہوا تھا، 2022 میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی تھی جبکہ رواں سال ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ٹک ٹاک پر کنول آفتاب کے 19 ملین فالوورز ہیں جبکہ اُن کے شوہر ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 16.2 ملین ہے۔ٹک ٹاک کی اس مقبول ترین جوڑی کا یوٹیوب پر بھی چینل ہے جہاں یہ اپنے روز مرہ کے وی لاگز اپ لوڈ کرتے ہیں۔

Back to top button