’زارا نور عباس کے مداحوں کیلئے صوفیانہ لیکچر کے چرچے‘‘

معروف اداکارہ زارا نور عباس اپنے صوفیانہ لیکچر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اداکارہ نے مداحوں کو زندگی میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے کیلئے چند لوگوں کی مثالیں دیں جن کیلئے روز مرہ اپنے پائوں پر اٹھنا، بننا سنورنا اور کپڑے پہننا بھی بڑی بات ہے۔اداکارہ کے مطابق عین ممکن ہے کہ کسی کے لیے اٹھنا، بیٹھنا، گھومنا، خود کپڑے پہننا اور بالوں کو کنگی کرنا ایک معمول ہو لیکن یہ سب کسی کے لیے یہ بہت بڑی نعمت ہو سکتے ہیں، زارا نور نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ کیپشن میں روحانی تسکین پہنچانے والا صوفیانہ کیپشن لکھا، جس پر شائقین نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور ان کی باتوں سے اتفاق بھی کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ زندگی اتنی آسان اور خوبصورت بھی نہیں ہے، جتنی سوشل میڈیا پر دکھائی جاتی ہے یا دیکھنے کو ملتی ہے، کسی کی زندگی میں ایسے دن بھی آ سکتے ہیں کہ اس کے لیے اپنے دونوں پاؤں پر کھڑا ہونا اور چلنا زندگی کی سب سے بڑی نعمت بن سکتے ہیں، کچھ افراد کے لیے اٹھنا، بیٹھنا، گھومنا، بالوں میں کنگی کرنا، خود سے کپڑے بدلنا اور مسکرانا زندگی کا معمول ہو اور ان کے لیے اس کی کوئی اہمیت نہ ہو لیکن کسی کے لیے یہ سب کچھ بہت بڑی نعمتیں ہو سکتی ہیں۔اداکارہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی باتوں کو اپنے ارد گرد دیکھ کر مشاہدات کریں، ایسے مشاہدات سے انہیں رہنمائی ملے گی اور اس سے زندگی بھی بہتر گزرے گی، لکھا کہ ہر کسی کی زندگی اپنی ہوتی ہے، وہ اپنی زندگی کو سب سے زیادہ بہتر جانتا ہے، اس لیے ہر کسی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنی زندگی کس طرح گزاریں گے، انہیں لوگوں کی باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔زارا نور عباس نے لکھا کہ کوئی بھی کسی کی زندگی سے متعلق فیصلہ نہیں کر سکتا اور فیصلہ کرنے والی قوت ایک ہی تخلیق کار ہیں، ہر کوئی خدا سے اپنی مرضی کی زندگی اور ضروریات کے لیے لڑ سکتا ہے، ان سے مانگ سکتا ہے اور ہر کسی کو ایسا کرنا بھی چاہئے لیکن کس کو کیا ملے گا اور کسے کیا دینا ہے یہ صرف خدا ہی جانتا ہے، اداکارہ کی روحانی تسکین کی صوفیانہ باتیں کرنے پر مداحوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی باتوں سے اتفاق بھی کیا۔

Back to top button