اداکارہ نوشین شاہ نے کنگنا رناوت کو کیا مشورہ دیا؟

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے معروف بھارتی اداکارہ کنگنا شاہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف اپنی اداکاری اور تنازعات پر توجہ مرکوز کریں، پاکستان کیخلاف زہر اُگلنے پر انہیں کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلموں سے زیادہ پاکستان مخالف بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں، کنگنا اکثر سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر اگلتی نظر آتی ہیں اور ان کی زیادہ تر ٹوئٹس پاکستان کے خلاف ہی ہوتی ہیں، ان کے ماضی میں دیئے گئے متنازع بیانات پر متعدد پاکستانی اداکاروں نے انہیں کھری کھری سنائیں اور اکثر اداکاروں نے ان کے خلاف ٹوئٹس بھی کیں، اب حال ہی میں اداکارہ نوشین شاہ نے سما ٹی وی کے پروگرام ’’حد کر دی‘‘ میں شرکت کی۔پروگرام کے شروع میں میزبان نے جب سوال کیا کہ کیا آپ کو بُرا لگتا ہے جب آپ کا موازنہ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور سے کیا جاتا ہے جس پر نوشین شاہ نے جواب دیا کہ بُرا تو نہیں لگتا لیکن ہم دونوں کا موازنہ کرنا اچھی بات نہیں ہے، کیا میں خوبصورت نہیں ہوں؟ کرینہ کپور بھی بہت خوبصورت ہیں لیکن ہم دونوں کا ایک دوسرے سے موازنہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت سے ملاقات کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، طنزیہ انداز میں کہا کہ ’کنگنا رناوت سے صرف ایک بار ملنا چاہتی ہوں، وہ جس طرح میرے ملک کے بارے میں فضول باتیں کہتی ہیں، اور پاک فوج کے خلاف تبصرے کرتی ہیں ان کی جرات کو سلام ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کنگنا رناوت کو کسی بات کا علم نہیں ہے، وہ دوسرے ملک کے بارے میں فضول تبصرے کر رہی ہوتی ہیں، کنگنا کو اپنے ملک اور اپنی اداکاری، اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اپنے تنازعات پر دھیان دینا چاہئے، کنگنا کون ہوتی ہیں کہ وہ ہمارے ملک کے بارے میں بات کریں، انہیں اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے۔نوشین شاہ نے کہا کہ کنگنا رناوت خوبصورت ترین عورت اور بہترین اداکارہ ہیں لیکن معافی چاہتی ہوں جب ملک کی عزت پر بات آجائے تو وہ اس معاملے میں بالکل اچھی نہیں ہیں۔
