اداکارہ نیہا دھوپیا کو شادی کیلئے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کیوں ملی؟

معروف بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل انگت بیدی سے بہت قریبی تعلقات تھے جس کی وجہ سے میں حاملہ ہو گئی تھی، والدین کو اس کی خبر دی تو مجھے شادی کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا۔نیہا دھوپیا نے اپنی شادی سے قبل حاملہ ہونے اور اپنے والدین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے والدین نے شادی کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران شادی سے قبل حاملہ ہونے کی خبر کو والدین سے شیئر کرنے اور اس پر اپنے والدین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے متعلق کھل کر بات کی۔نیہا دھوپیا نے انٹرویو کے دوران کہا کہ” میری اور انگت بیدی کی شادی ایسی تھی جس کی پہلے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی، کیوںکہ میں شادی سے قبل ہی ماں بننے والی تھی، اسی لیے جب میں نے یہ خبر اپنے والدین کو سنائی تو وہ بالکل پرسکون رہے، انہیں اس خبر سے خوشی ملی تھی۔
نیہا دھوپیا کا بتانا تھا کہ میرے والدین نے سختی سے مجھے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، میرے والدین کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس 72 گھنٹے ہیں، اس سے پہلے کہ ہم اس شادی کو تسلیم نہ کریں، جَلدی سے شادی کر لو، مجھے والدین کی جانب سے صرف ڈھائی دن کا وقت دیا گیا تھا کہ میں ممبئی جا کر انگت بیدی سے شادی کرسکوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2018 میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نیہا دھوپیا کے شوہر انگت بیدی سے سوال کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے اور نیہا کے والدین کو شادی کے لیے کیسے راضی کیا تھا؟جس پر انگت بیدی کا کہنا تھا کہ میں نے بس اپنے والدین سے یہی کہا تھا کہ میں اور نیہا والدین بننے والے ہیں، اس خبر پر پہلے سب حیران ہوئے پھر بہت ڈانٹ پڑی۔
واضح رہے کہ بے باک اداکارہ نیہا دھوپیا کے ہاں ایک بیٹی اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی، جن کی تصاویر وہ اکثر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں شیئر کی گئی تصویر میں انگد، نیہا، ان کی بیٹی مہر اور بیٹا نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ نیہا نے اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر کیا ہے۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نیہا دھوپیا نے لکھا، ‘ہمارا بیٹا گورک سنگھ دھوپیا بیدی!’
قابل ذکر ہے کہ اداکارہ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی نے طویل رشتے میں رہنے کے بعد 10 مئی 2018 کو شادی کی تھی۔ نیہا اور انگد اپنی شادی کے چھ ماہ بعد 18 نومبر کو اپنے پہلے بچے، بیٹی مہر کے والدین بنے۔ گزشتہ سال 3 اکتوبر کو نیہا اور انگد اپنے دوسرے بچے کے والدین بنے۔ نیہا اور انگد کا خاندان ان کے دوسرے بچے کی پیدائش کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے اور دونوں ان دنوں اپنے دونوں بچوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
