اداکارہ پری نیتی چوپڑا نے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں

معروف بھارتی اداکارہ پری نیتی چوپڑا نے بھارتی سیاست دان راگھو چڈھا سے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، دونوں کی شادی میں قریبی دوست، اہل خانہ شرکت کریں گے، پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی رواں سال منگنی ہوئی تھی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پری نیتی اور راگھو 25 ستمبر کو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، انڈین میڈیا پر ہی جون کے شروع میں، یہ خبر آئی تھی کہ پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی اُدھے پور کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ہو سکتی ہے، لیکن اب اطلاعات کے مطابق انہوں نے اپنی شادی کے لیے راجستھان کا انتخاب کیا ہے۔تاہم تاحال پری نیتی چوپڑا یا راگھو چڈھا نے شادی کی تاریخ کے حوالے سے خود کوئی اعلان نہیں کیا، پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈا نے 13 مئی کو نئی دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں منگنی کی تھی۔ تقریب میں پری نیتی کی کزن اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سمیت قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔سیاسی طور پر راگھو چڈھا عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن ہیں، پری نیتی امتیاز علی کی فلم ’چمکیلا‘ کی شوٹنگ مکمل کر چکی ہیں، جس میں وہ دلجیت دوسانج کے ساتھ نظر آئیں گی تاہم وہ ابھی تھرلر فلم ’دی گریٹ انڈین ریسکیو‘ پر کام کر رہی ہیں جو پانچ اکتوبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، اس فلم میں ان کے ساتھ اکشے کمار، سنیل شیٹی اور روی کشن بھی نظر آئیں گے۔دریں اثنا اداکارہ کی گلوکاری کے خوب چرچے ہیں، پری نیتی انسٹاگرام پر اپنی گلوکاری کی ویڈیوز اپلوڈ کر رہی ہیں جنہیں صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔انھوں نے انڈین پنجابی سنگر امریندر گِل کے بلاک بسٹر گانے ’دلداریاں‘ کو اپنی آواز میں گایا، پرینیتی چوپڑا کی آواز میں دلداریاں کو 14 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں، اس سے قبل 9 اگست کو اداکارہ نے اپنی آواز میں 1966 میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم ’ممتا‘ کے گانے ’رہیں نہ رہیں‘ کو انسٹاگرام پر اپلوڈ کیا۔پرینیتی چوپڑا نے اس سے قبل جون میں بھی کوک سٹوڈیو پاکستان کے گانے ’تو جھوم‘ کا کور اپنی آواز میں گایا تھا، اس ویڈیو کر 27 لاکھ افراد نے پسند کیا تھا اور یہ انٹرنیٹ کی زینت بن گئی تھی۔دوسری جانب اگر اداکارہ کی ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو وہ اگلے ماہ یعنی ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں، دوسری جانب اداکارہ کی انسٹاگرام ویڈیوز پر بھی صارفین کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں، ٹی وی میزبان سیمی گریوال کہتی ہیں کہ ’اُف، کانوں میں رَس گھول دیا۔انیلا گوہِل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج کل کے کئی نام نہادوں سے گلوکاروں سے بہت بہتر ہے، ہدایتکار راکیش روشن نے لکھا کہ ’پرینیتی میرے بال کھڑے ہوگئے، یہ میرا پسندیدہ گانا ہے، بِشال بھٹا چاریا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرینتی آپ کی آواز نیہا ککڑ سے بہت بہتر ہے۔
