اداکارہ کترینہ کیف، شوہر وکی کوشل کی چوائس ایک کیسے ہوگئی؟

بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ کترینہ کیف اور شوہر وکی کوشل گھریلو انتظامات کے حوالے سے ایک دوسرے پر تنقید کی وجہ سے میڈیا میں آتے رہتے ہیں لیکن اب دونوں نے اپنی چوائس ایک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اب تازہ اطلاع یہ ہے کہ اپنی نئی فلم ’دا گریٹ انڈین فیملی‘ کی پروموشن کے دوران وکی کوشل نے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی اور کترینہ کی کھانے کی پسند میں بہت فرق آیا اور پہلے جو چیزیں انہیں سننے میں عجیب لگتی تھیں اب وہی وہ انہیں شوق سے کھاتے ہیں۔وکی کوشل ایک پنجابی ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ پراٹھوں کے بہت شوقین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد اب کترینہ کو بھی پراٹھوں کی عادت پڑھ گئی ہے اور کترینہ کو جو انگریزی ناشتہ پسند تھا اب وہ ان کا بھی پسندیدہ ہوگیا ہے، بات یہیں تک نہیں بلکہ پہلے وکی کو پین کیکس کا پتا ہی نہیں تھا اور اب وہ ان کے من پسند کھاجا بن چکا ہے۔کچھ عرصہ پہلے وکی کوشل نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات سے بھی پردہ اٹھایا تھا کہ آخر انہوں نے کترینہ کو شادی کے لیے منا کیسے لیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ وکی سے کہیں زیادہ مشہور تھیں لیکن وکی کو ان کے اندر کا چھپا ہوا انسان نظر آیا جو ان کی پسند کی سبب بن گیا، وکی نے کہا کہ ’میں جانتا تھا کہ میں ایسے انسان کو اپنی زندگی کے ساتھی کے طور پر رکھنا پسند کروں گا۔وکی نے بتایا کہ ان کو کتنا عجیب لگا تھا جب کترینہ ان کو توجہ دینی شروع کی کیوں کہ وہ سوچتے تھے کہ ان میں ایسا کیا خاص ہے کہ کترینہ جیسی سپر سٹار انہیں پسند کرے لیکن وقت کے ساتھ ان کو پتا چلا کہ کترینہ اندر سے کتنے صاف دل کی مالک ہیں اور یہی چیز وکی کو سب سے زیادہ بھائی، وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی 2021 میں ہوئی تھی اور یہ بالی ووڈ کی بہت مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

Back to top button