اداکار عفان وحید کب شادی کرنے والے ہیں؟

معروف اداکار عفان حیدر نے انکشاف کیا کہ ان کا درفشاں کے ساتھ ڈرامہ جب کامیاب ہوا تو ہماری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں، اور طرح طرح کی افواہیں جنم لے رہی تھیں، ڈراموں میں میری شادیاں بہت ہوئی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کرنے کا کوئی اراداہ نہیں ہے۔حال ہی میں عفان وحید مزاحیہ پروگرام ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی، دعویٰ کیا کہ وہ اچھے طالب علم تھے، انہوں نے کبھی کاپی نہیں کی تھی اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد اداکاری میں آگئے۔ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے کبھی کسی شخص کا جان بوجھ کر دل نہیں توڑا، البتہ لاعلمی میں کسی کا دل ٹوٹ گیا ہوگا، کیوںکہ اداکاروں کے مداح زیادہ ہوتے ہیں اور اداکار ہر کسی کو ہر کام کے لیے ہاں بھی نہیں کہ سکتے۔ پروگرام کے دوران درفشاں سلیم سے شادی اور محبت کے سوال پر عفان وحید نے واضح کیا کہ ان کی عروسی لباس میں وائرل ہونے والی تصاویر دراصل ان کے فوٹوشوٹ کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کا اور درفشاں سلیم کا ڈراما کامیاب ہوا تو ایک برانڈ نے انہیں فوٹوشوٹ کی پیش کش کی اور عروسی لباس میں ان کی وائرل ہونے والی تصاویر فوٹوشوٹ کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھیں، اداکار نے واضح کیا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی لیکن لوگوں کو تصاویر دیکھ کر لگا کہ انہوں نے شادی کرلی اور پھر یوٹیوب پر ان کی شادی کروادی گئی، یوٹیوب سمیت ڈراموں میں بھی وہ متعدد بار شادی کر چکے ہیں لیکن حقیقت میں ابھی ان کا کوئی ارادہ نہیں۔خیال رہے کہ درفشاں سلیم اور عفان وحید نے فروری 2022 میں برائیڈل فوٹوشوٹ کروایا تھا، جس کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی افواہیں بھی پھیلیں۔
