جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

جنوبی افریقا کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر ہینری کلاسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
جنوبی افریقی کرکٹر ہینری کلاسن نے پیر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
کلاسن کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت میں کیا گیا ہے جب ان کو بھارت کے خلاف حالیہ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
کلاسن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ‘ کافی غورو فکر کے بعد میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا کیوں کہ ٹیسٹ کرکٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے’۔
