اداکار منیب بٹ کو کراچی کی عادت کیوں پڑ گئی؟

معروف اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ کراچی چھوڑ کر کسی دوسرے شہر منتقل ہونا ممکن نہیں ہے کیونکہ کراچی کی عادت پڑ گئی ہے، اس دنیا میں کراچی سے اچھی جگہ کوئی نہیں ہے۔منیب بٹ نے حال ہی میں حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ کراچی کو چھوڑ کر کہیں منتقل ہونے کا نہیں سوچ سکتے، ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی، وہ یہیں پلے بڑھے، ان کے والدین یہاں رہتے ہیں، انہیں کراچی کی عادت پڑ چکی ہے، یہاں سے جانے کے ایک ماہ بعد انہیں یہ شہر یاد آنے لگے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے بڑھ کر کوئی اچھی جگہ نہیں ہے لیکن اگر انہیں کبھی یہ شہر چھوڑ کر دوسری جگہ رہنا پڑا تو وہ مدینہ منورہ میں رہیں گے، مدینہ منورہ میں بسنے والے لوگ رحم دل اور اچھے ہیں، اس شہر میں داخل ہوتے ہی اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔اداکار نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ملک چھوڑنے کا بھی سوچا تھا اور اہلیہ کے ہمراہ منصوبہ بنایا کہ وہ کہاں منتقل ہوسکتے ہیں لیکن ان کے منصوبے صرف منصوبوں تک ہی رہے، وہ منتقل نہ ہو سکے، وہ منتقل ہو ہی نہیں سکتے۔منیب بٹ کے مطابق کراچی میں رہنے والے لوگوں کو اس شہر کی عادت پڑ جاتی ہے، یہاں کے رہنے والے دوسرے شہر میں نہیں رہ سکتے، انہیں ایک ماہ بعد ہی شہر یاد آنے لگے گا اور یہ کہ وہ اپنے والدین کے بغیر نہیں رہ سکتے، اس لیے وہ کراچی کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام امل رکھا گیا تھا، اس کے بعد دوسری بیٹی ان کی زندگی میں آئی، وہ اس وقت دو بیٹیوں کے والد ہیں۔
