اداکار یاسر حسین نے خود کو خوش قسمت قرار کیوں دیا؟

معروف ٹی وی سٹار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کو شادی کی چوتھی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ لوگ انہیں سچ کہتے ہیں کہ آپ خوش نصیب ہیں کہ آپ کو اقرا عزیز ملیں۔دونوں اداکارائوں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد دسمبر 2019 میں شادی کی اور ان کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی، اداکار جوڑی نے 28 دسمبر کو شادی کی چوتھی سالگرہ منائی اور یاسر حسین نے اس موقع پر اہلیہ اور بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے منفرد انداز میں بیوی کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔یاسر حسین نے لکھا کہ 28 دسمبر دنیا کی نصف آبادی کی شادی کی سالگرہ ہے لیکن یہ تاریخ ان کے لیے بہت خاص ہے، کیوںکہ اسی دن انہیں اقرا عزیز جیسی شریک سفر ملیں، اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انہیں اقرا عزیز بہت تنگ کرتی ہیں اور ان کی جانب سے تنگ کرنا ہی انہیں اچھا لگتا ہے۔اداکار نے لکھا کہ اقرا عزیز غصے والے ایسے پرندے کی مانند ہیں جو غصہ کرتے ہوئے خود ہی تھک جاتا ہے، انہوں نے اہلیہ کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے اتنی محبت کرتے ہیں، جتنی ایلون مسک مریخ اور نواز شریف پائے سے کرتے ہیں اور وہ ان سے اتنا پیار کرتے ہیں جتنا کہ اداکار خود سے کرتے ہیں۔یاسر حسین نے زندگی میں آنے، جیون ساتھی بننے اور خوشیاں دینے پر اقرا عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دنیا کا خوبصورت ترین فرد قرار دیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا، اداکار کی جانب سے منفرد انداز میں بیوی کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیئے جانے پر شوبز شخصیات نے بھی ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔ٹی وی میزبان ندا یاسر نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے التجا کی کہ وہ ان کے شوہر یاسر نواز کو بھی اسی طرح کی باتیں سکھائیں، یاسر حسین نے ٹی وی میزبان کو جواب دیا کہ انہوں نے ان کے شوہر سے ہی یہ باتیں سیکھی ہیں۔

Back to top button