اراضی کیس: عدالت نے شہبازشریف اور مریم کو نوٹس جاری کر دیئے

احتساب عدالت کے بعد لاہور کی ایک سول عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہبازشریف اور نائب صدر مریم نواز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے جاتی امراء چار ہزار ایکڑ زمین پر مبینہ قبضے سے متعلق جواب طلب کیا ہے اور 20 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ شریف خاندان نے جاتی امراء میں آباﺅ اجداد کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا۔
خیال رہے کہ نیب بھی مریم نواز کی اراضی کے متعلق تفتیش کر رہا ہے۔
قومی احتساب بیورو لاہور نے مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کی رسیدیں مانگی ہیں، نیب ذرائع کے مطابق رائیونڈاراضی کیس میں مریم نوازکے بعد نوازشریف اور ان کی والدہ شمیم بیگم کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ مریم نوازپر رائیونڈ میں خلاف قانون اراضی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے نیب نے مریم نواز سے ایک ہزار 440 کنال اراضی پر جواب طلب کر رکھا ہے نیب نے مریم نواز سے پوچھا ہے کہ زمین خریدنے کےلیے رقم کہاں سے آئی اراضی کی خریداری پرکتنا ٹیکس اورکتنی ڈیوٹی دی؟ ایک ہزار400کنال میں سے اگرکوئی زمین فروخت کی گئی تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کریں بتایا جائے حاصل کی گئی زمین کس مقصد کےلیے استعمال کی جارہی ہے۔
