گلگت بلتستان : حکومت سازی کےلیے عبدالعلیم خان نے پیپلز پارٹی کی پیشکش قبول کرلی

 

 

 

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ہرممکن حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں استحکام پاکستان پارٹی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی۔

بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان میں مختلف عہدوں کےلیے عبدالعلیم خان سے حمایت کے بارے میں گفتگو کی۔ عبدالعلیم خان نے بلاول بھٹو کی پیشکش قبول کرلی اور کہاکہ آئی پی پی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔

علیم خان نے کہاکہ بلاول بھٹو سے خوشگوار اور مثبت بات چیت ہوئی،گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ، سپیکر اور دیگر عہدوں پر انتخاب کےلیے پی پی کا ساتھ دیں گے،وزیر اعلیٰ، سپیکر اور دیگر عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

Back to top button