گلگت بلتستان : پیپلز پارٹی کے عمران ندیم سپیکر اور ن لیگ کے کفایت الرحمان بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب

 

 

 

 

پیپلز پارٹی کے عمران ندیم گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے سپیکر اور ن لیگ کے کفایت الرحمان ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان اتحاد ہوگیا،تینوں پارٹیوں کی حمایت سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

موجودہ سپیکر نذیر احمد کی زیرصدارت گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں نئے سپیکر کا انتخاب ہوا۔

اس موقع پر سپیکر نذیر احمد کاکہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم نئے سپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان ایڈووکیٹ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے، دونوں اراکین بلا مقابلہ اپنے عہدوں کےلیے منتخب ہوئے۔

 

ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔

سابق سپیکر نذیر احمد نے نو منتخب سپیکر عمران ندیم سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کے بعد سابق سپیکر نے نشست نئے سپیکر کے سپرد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بھی بلا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

 

گلگت بلتستان : حکومت سازی کےلیے عبدالعلیم خان نے پیپلز پارٹی کی پیشکش قبول کرلی

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پر اتفاق کیا۔تین جماعتوں کی مشترکہ حمایت سے عمران ندیم اور کفایت الرحمٰن بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔

 

Back to top button