مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر اور نومنتخب رکن اسمبلی حافظ حفیظ الرحمان کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے حافظ حفیظ الرحمان کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے۔
خیال رہے کہ حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 2 گلگت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پیپلز پارٹی کے امجد حسین گلگت بلتستان کے بلا مقابلہ نئے وزیر اعلیٰ منتخب
دوسری جانب پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے اور رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن اپوزیشن میں بیٹھے گی تاہم ڈپٹی سپیکر اور گورنر کا عہدہ بھی مسلم لیگ ن کے پاس ہوگا۔
