قطر کے ایل این جی کمپلیکس میں دھماکا، 13 افراد جاں بحق

 

 

 

قطر کے راس لفان ایل این جی کمپلیکس میں دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں سمیت 13 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کےبعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جارہا تھا۔

قطر کی وزارتِ توانائی کے بیان کے مطابق دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوئےہیں،پلانٹ کی برآمدی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی اور نہ ہی ماحولیات کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔

قطر کے وزیر توانائی سعد شریدہ الکعبی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے ایک ایسا اعلان کرنا پڑ رہا ہے جس کے بارے میں مجھے امید کی تھی کہ  اس کی کبھی نوبت نہیں آئے گی، اور وہ یہ ہےکہ ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے،جن کا تعلق بھارت اور پاکستان سے ہے۔ 66 افراد زخمی ہوئےہیں جن کا علاج جاری ہے‘۔

امریکا نے ایران کو تیل کی پیداوار اور فروخت کا لائسنس جاری کردیا

قطر کی وزارتِ توانائی کی جانب سے یہ نہیں بتایاگیا کہ دھماکا پلانٹ کے کس حصے میں ہوا یا نقصان کی نوعیت کیا ہےتاہم سعد الکعبی نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کا اثر مرکزی دوحہ تک محسوس کیاگیا اور راس لفان سے 70 کلومیٹر دور رہائشی علاقوں میں بھی کھڑکیاں لرز اٹھیں۔

 

Back to top button