پیپلز پارٹی کے امجد حسین گلگت بلتستان کے بلا مقابلہ نئے وزیر اعلیٰ منتخب

 

 

 

پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

سپیکر عمران ندیم کی زیرصدارت اجلاس میں امجد حسین ایڈووکیٹ کی کامیابی کا اعلان کیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ کےلیے کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ایوان میں موجود تمام ارکان نے امجد حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کی۔

گلگت بلتستان : پیپلز پارٹی کے عمران ندیم سپیکر اور ن لیگ کے کفایت الرحمان بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب

یاد رہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

 

Back to top button