حکومت کا ملک بھر میں فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

 

 

 

وفاقی حکومت نے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی سٹیئرنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیاگیا۔اجلاس کے دوران موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں،پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے تمام صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ فیول سبسڈی کے تحت موٹرسائیکل،رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کو 50 سے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی ملتی تھی جب کہ چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی ملتی تھی۔

مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اعلامیے کے مطابق عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے،جس کا فائدہ پہلےہی صارفین کو منتقل کیا جاچکا ہے۔

 

Back to top button