اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ، جنین اور یروشلم کے نزدیک اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ صیہونی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جنین میں شہید ہوا جبکہ یروشلم میں تین فلسطینی شہید ہوئے جن کی لاشیں اسرائیلی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں ، فلسطینیوں سے جھڑپ میں دو صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے۔
