مودی کے اقوام متحدہ میں خطاب پر کشمیریوں ، سکھوں کا شدید احتجاج
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر کشمیریوں اور سکھوں کی بڑی تعداد نے اقوام متحدہ کی بلڈنگ کے سامنے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔۔
بھارتی نژاد مسلمانوں، سکھوں اور مسیحوں نے اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر وزیراعظم مودی اور ان کی فاشسٹ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران مودی حکومت سے اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے موقف اپنایا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت نے بھارت کے سیکولر چہرے کو داغ دار کردیا۔
کشمیریوں اور سکھوں کی بڑی تعداد نے آسام میں برسوں سے وہاں رہنے والے مسلمانوں کو شہریت نہ دینے اور غیر مقامی قرار دیکر گھر سے بے دخل کرنے کے خلاف نعرے لگائےسکھ مظاہرین نے بتایا کہ یہاں وزیر اعظم مودی کو خوش آمدید کہنے نہیں بلکہ ان کی اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے آئے ہیں۔
علیحدگی پسند تحریک خالصتان کے درجنوں کارکن اپنا پرچم تھامے آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور کسان دشمن قوانین پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔اسی طرح مظاہرے شامل میں ایک مسیحی شخص نے بتایا کہ احتجاج کے لیے سکھ، مسلمان، مسیحی اور ہندو دلت بھی موجود ہیں اور ہم سب اس ظالم حکومت کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔
