آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر کوئی ابہام نہیں
قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے میں کوئی ابہام نہیں،ایوان میں ووٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کا تھا ،قوموں کی زندگی میں ایسے معاملات آتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتے حمزہ شہباز نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ درست اور پارٹی قیادت کا تھا جبکہ پہاڑجیسےمسائل حل کرنے کیلئے شفاف الیکشن لازمی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نےکرپشن کےتمام ریکارڈتوڑ دیئے، حکومت لاءاینڈ آرڈر میں بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ حکومت کے پاس کوروناکےحوالےسےکوئی پالیسی نہیں ، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اب دوغلی پالیسی نہیں چلنے دیں گے۔
قائد حزب اختلاف پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنی حکومت میں ڈینگی کامقابلہ کیا، خطرناک مہنگائی کاسلسلہ رکتانظرنہیں آرہا، پی ٹی آئی نےجوسبزباغ دکھائےتھےوہ چکناچورہوچکے جبکہ پاکستانی قوم بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے، سردی آئی نہیں ،گیس مہنگی ہونےکی خبریں آرہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں لاکھوں افرادبیروزگارہوگئےہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پشاورمیٹرومنصوبےمیں اربوں روپےکےغبن نظرآتےہیں،یہ قوم ڈینگی کوبھول چکی تھی، آج ڈینگی سے بچےبیمارہورہےہیں، مہنگائی کاطوفان تھمنےکانام نہیں لےرہا، ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصداضافہ ہوچکا ہے ، جبکہ پی ٹی آئی نےجوخواب دکھائےتھےوہ چکناچورہو گئے۔
